اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز شریف اور کیپٹن(ر) صفدر کی سزائیں کالعدم ہونے پر اظہار تشکرکیا ہے،ٹوئٹر پر مبارکبادکے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ مریم نواز کے بری ہونے پر قائد محمد نوازشریف کو مبارک پیش کرتا ہوں،امید ہے کہ میرے قائد محمد نوازشریف کے خلاف جج ارشد ملک مرحوم کی گواہی پر انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ بیٹی مریم اور بیٹے صفدر کو بالآخر انصاف ملا،اللہ تعالی کے حضور ہمارے سر شکر کے احساس سے جھکے ہوئے ہیں کہ اس نے ہمیں سرخرو فرمایا،سیاسی انتقام کا ایک تاریک دور آج انجام کو پہنچا اور بے گناہ سرخرو ہوئے،مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر نے بہادری، صبر اور ثابت قدمی سے مشکل ترین حالات کا سامنا کیا،آج کے عدالتی فیصلے سے جھوٹ، بہتان، اور کردار کشی کی تمام عمارت زمیں بوس ہو گئی ہے،مریم نواز کا بری ہونا اس سیاسی انتقام کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے جس کے ذریعے شریف خاندان کو نشانہ بنایا گیا،عدالت سے بری ہونے پر بیٹی مریم اورکیپٹن(ر) صفدر کو مبارک دیتا ہوں۔
Load/Hide Comments



