ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی گولڈ 2026-27 کے چوتھے راؤنڈ کے میچز آج اسلام آباد، راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں بیک وقت شروع ہو گئے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق چار روزہ میچز منگل کو اختتام پذیر ہوں گے۔
پوائنٹس ٹیبل پر پشاور بلوز 61 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ ملتان 58 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔



