یوم عاشور پر ملک بھر میں شبیہ علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد

پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین ؓ اور ان کے بہتر ساتھیوں کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کا دن، یوم عاشور پر ملک بھر میں شبیہ علم، تابوت اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے جارہے ہیں۔

لاہور میں نثارحویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد جلوس کربلا گامے شاہ کی جانب گامزن ہے، محلہ شیعاں میں اذان علی اکبر، ہزاروں عزادار مرد، خواتین اور بچے شریک ہیں۔

کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک میں مجلس عزا کے بعد آج صبح برآمد ہوگا، ملتان، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت، اسکردو، مظفّرآباد اور دیگر شہروں میں بھی عاشورہ کے جلوس برآمد ہوں گے۔

کربلا میں تین روز کی بھوک اور پیاس کے بعد قتل امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں نیاز اور سبیلوں کا انتظام کیا گیا ہے۔