کراچی: جاوید اکبر ریاض کی مدت مکمل، شکیل درانی نئے ڈی جی نیب تعینات

جاوید اکبر ریاض کی بطور ڈی جی نیب 3 سالہ مدت مکمل ہو گئی۔

پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر شکیل درانی نئے ڈی جی نیب تعینات کر دیے گئے۔

وہ 3 سال تک قومی احتساب بیورو کے ڈائریکٹر جنرل رہیں گے۔

جاوید اکبر ریاض پیر کو عہدے کا چارج چھوڑ کر طویل رخصت پر روانہ ہو رہے ہیں۔