1965ء کی جنگ میں پاک بحریہ نے جرات اور ہمت کی نئی تاریخ رقم کی: صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں پاک بحریہ نے جرات اور ہمت کی نئی تاریخ رقم کی۔

یومِ بحریہ پر صدر آصف علی زرداری نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ وہ پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کی بہادری اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جنگ ستمبر: 1965 افواج پاکستان کی ناقابل تسخیر فتوحات

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کے آپریشن سومناتھ دشمن کے لیے خوف اور پاک بحریہ کے لیے فخر کی علامت بنا۔

انہوں نے کہا کہ یومِ بحریہ اس عزم کی تجدید ہے کہ پاک بحریہ ہر محاذ پر قوم کا دفاع کرتی رہے گی۔

‎صدر مملکت نے بتایا کہ پاک بحریہ ایک جدید اور کثیر الجہتی فورس کے طور پر ابھری ہے۔

صدر مملکت نے پاک بحریہ کے دور امن میں کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ تجارتی راستوں کے تحفظ اور عالمی ‎امن مشنز میں بھی کردار ادا کر رہی ہے۔

ملک بھر میں آج یوم بحریہ منایا جارہا ہے

حالیہ پاک بحارت کشیدگی کے حوالے سے پاک بحریہ کی خدمات پر صدر نے کہا کہ آپریشن بُنیان مرصوص کے دوران پاک بحریہ نے سمندری حدود کا تحفظ کرتے ہوئے دشمن کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کو ناکام بنایا۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ یومِ بحریہ پر ہم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور قوم کو اپنے شہداء اور غازیوں پر فخر ہے۔