حمیرا اصغر کی موت کا مقدمہ درج کروانے کیلئے شہری کی عدالت میں درخواست دائر

اداکارہ حمیرا اصغر کی پُرسرار موت کا معاملہ عدالت جا پہنچا ہے۔ شاہ زیب سہیل نامی کراچی کے شہری نے مقدمہ درج کروانے کے لیے سیشن جج جنوبی کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حمیرا اصغر علی کی موت طبعی نہیں بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے، عدالت اس معاملے پر ہرممکن قانونی اقدامات کرے۔

درخواست گزار نے ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا ہے۔