دبئی میں پاکستان کی کاروباری کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ دبئی چیمبر آف کامرس نے 2024ء کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق پاکستانی کمپنیوں نے دبئی میں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کیا ہے۔
دبئی چیمبر رپورٹ کے مطابق 2024 میں 8,179 نئی پاکستانی کمپنیوں نے دبئی چیمبر آف کامرس میں رجسٹریشن کرائی، جس کے بعد پاکستان نئے بزنس ممبران کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آگیا۔
رپورٹ کے مطابق، بھارت کا پہلا نمبر ہے، جہاں سے 16,623 بھارتی شہریوں کی نئی کمپنیاں دبئی چیمبر آف کامرس کا حصہ بنیں۔
مصر نے دبئی میں اپنی کاروباری موجودگی کو بڑھاتے ہوئے 5,302 نئی کمپنیوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیے
دبئی، ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا
دبئی میں بحریہ ٹاؤن کے ہیڈ آفس کا افتتاح کردیا گیا
دبئی: مزدوروں کیلئے نئے سال کی غیر معمولی تقریب کا اعلان
شام نے 2,764 نئی کمپنیاں رجسٹر کروا کر چوتھا نمبر حاصل کرلیا، جب کہ برطانیہ کی 2,588 نئی کمپنیوں کھولی گئیں جس کے ساتھ برطانیہ کا نمبر پانچواں ہوگیا۔



