شام: سابق صدر بشار الاسد کی وفادار ملیشیا کے حملے سے 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

شام کے صوبہ لاذقیہ میں سابق صدر بشار الاسد کی وفادار ملیشیا نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا۔

دمشق سے عرب میڈیا کے مطابق بشار الاسد کی وفادار ملیشیا کے حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے
لبنان نے شامی فوج کے 70 اہلکاروں کو شام کے حوالے کردیا
حکومت کی تبدیلی کے بعد 30 ہزار افراد کی ترکیہ سے شام واپسی
شام کے بعد اسرائیل کی نظریں اردن پر؟ بشار کے بعد اگلی باری شاہ اردن کی؟
عرب میڈیا کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے سیکیورٹی پر مامور 7 محافظوں کو یرغمال بنا لیا ہے جبکہ پولیس نے تمام یرغمالی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کا ماسٹر مائنڈ بسام حسام الدین فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بسام حسام الدین لاذقیہ میں سابق صدر بشار الاسد کی وفادار ملیشیا کی قیادت کر رہا تھا۔