کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن سرکل کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ سمیت 8 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق امیگریشن سرکل کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 1 ایجنٹ سمیت 8 مسافروں کو دبئی کی پرواز سے آف لوڈ کر کے حراست میں لیا۔
حکام کے مطابق مسافر پرواز ایف زیڈ 334 کے ذریعے کراچی سے دبئی اور پھر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے سفر کر رہے تھے۔



