وی پی این کی بندش پر کمپنیوں نے ملک سے باہر جانے کا سوچنا شروع کر دیا تھا: چیئرمین پاشا

چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن (پاشا) سجاد مصطفیٰ نے بتایا کہ وی پی این کی بندش کے فیصلے پر کمپنیوں نے ملک سے باہر جانے کا سوچنا شروع کر دیا تھا۔

ایک بیان میں سجاد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری میں1 ڈالر لگانے سے حکومت کو 49 ڈالرز ملتے ہیں، آئی ٹی انڈسٹری 30 فیصد کے حساب سے ترقی کر رہی ہے، جس کی برآمدات 3.2 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ چند برسوں میں حکومت نے آئی ٹی انڈسٹری میں چند ملین ڈالرز کی انوسٹمنٹ کی، حکومت آئی ٹی انڈسٹری کی برانڈنگ پر سرمایہ کاری کر رہی ہے، آئی ٹی میں پاکستان کا مقابلہ بڑے ممالک کے ساتھ ہے۔