قائمہ کمیٹی تعلیم کا اجلاس: آغا رفیع اللّٰہ اور محی الدین وانی کے درمیان تکرار

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس میں ممبر کمیٹی آغا رفیع اللّٰہ اور سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی کے درمیان تکرار ہوگئی۔

سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ ڈیلی ویجرز اساتذہ کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 28 ہزار ہے، ڈیلی ویجرز اساتذہ کو این جی او لیپ ٹاپ اور سہولتیں دے رہی ہے۔

آغا رفیع اللّٰہ نے سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہیں رک جائیں کیونکہ آپ این جی اوز کا دفاع کر رہے ہیں۔

سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی نے کہا کہ ہمیں بات مکمل کرنے دیں۔

آغا رفیع اللّٰہ نے کہا کہ میری غلطی ہے ڈیلی ویجرز اساتذہ کی تنخواہ کی بات کر رہا ہوں اور آپ دفاع کر رہے ہیں