جنوبی کوریا: اپوزیشن جماعتوں نے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع کرا دی

جنوبی کوریا کی اپوزیشن جماعتوں نے ناکام مارشل لاء کے بعد صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرا دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مرکزی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی سمیت 6 اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ صدر کے خلاف مارشل لاء کے نفاذ پر مواخذے کی تحریک جمع کرائی ہے جس پر جمعہ تک ووٹنگ متوقع ہے۔

خیال رہے کہ سیاسی دباؤ کے باعث جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے بدھ کے روز علی الصبح ملک میں نافذ مارشل لاء اٹھا لیا تھا جس کے بعد فوج کی بیرکوں میں واپسی ہوگئی تھی۔