موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کی معیشت کو مستقبل میں شدید خطرات لاحق ہیں، رپورٹ

راچی:
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کی معیشت کو مستقبل میں شدید خطرات لاحق ہیں اور 2070 تک جی ڈی پی میں 21 فیصد تک کمی آسکتی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایشیا پیسیفک کلائمٹ رپورٹ 2024 میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو مستقبل میں شدید خطرات لاحق ہیں اور 2070 تک جی ڈی پی میں 21 فیصد تک کمی کا سامنا کر سکتا ہے اور اگر تسلسل برقرار رہا تو 2100 تک جی ڈی پی میں 40 فیصد سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ نقصان زراعت کے شعبے کو پہنچنے کا خطرہ ہے۔