امریکا: واشنگٹن میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، 15سالہ ملزم گرفتار

امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیٹل میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیٹل میں ایک گھر میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے افراد میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے 15 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے