کراچی: ڈکیت و بھتہ خور خاتون 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و بھتہ خوری میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن کے مطابق ملزم عمران نے اورنگی ٹاؤن میں تاجر سے بھتے کے لیے 1 لاکھ روپے طلب کیے تھے، جس پر ایس آئی یو پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزم عمران عرف شاکا سے بھتے کی کال کے لیے استعمال کیا جانے والا فون بمعہ سم بھی برآمد کیا گیا ہے۔