اعظم سواتی پر مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست نمٹا دی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست نمٹا دی۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے اسلام آباد پولیس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی کہ اعظم سواتی کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں12 مقدمات درج ہیں