پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے مداحوں کو بُری خبر سنا دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے پوسٹ شیئر کی ہے اور مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔
اداکار نے اپنی والدہ کی یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں اسپتال کے سفید لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی والدہ انتقال سے قبل بیمار تھیں۔



