اسرائیلی فوج کی غزہ میں بچوں کا آخری اسپتال تباہ کرنے کی دھمکی

سرائیلی فوج نے غزہ میں بچوں کا آخری اسپتال بھی تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے نرسنگ ڈپارٹمنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عید صباح نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ سے رابطہ کیا اور ان کو 24 گھنٹے کے اندر اسپتال خالی کرنے کی دھمکی دی ہے۔

مجھے بھی والد کے ساتھ جانا ہے، باپ کے جنازے پر فلسطینی بچے کے جذبات نے سب کو رلا دیا

اسرائیل نے کہا اگر اسپتال خالی نہ کیا گیا تو وہی کچھ ہوگا جو الشفا اسپتال کے ساتھ ہوا تھا۔

اسرائیل کی حماس چیف یحییٰ سنوار کو قتل کرنے کی کھلے عام دھمکیاں

اسرائیلی فوج نے براہ راست ڈاکٹر حسام کو اسپتال خالی کرنے کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ اگر اسپتال کو خالی نہ کیا گیا تو وہاں موجود عملے اور مریضوں کو قتل اور گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ غزہ میں7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 42,065 افراد شہید اور 97,886 زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل میں 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک ہوئے، اور 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔