آئینی ترامیم 17 تاریخ کو لائی جا رہی، ہمارے اراکینِ اسمبلی کو 20، 20 کروڑ کی آفرز ہیں: اسد قیصر

پی ٹی آئی کے رہنما، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے ساتھ بیٹھنا صوبائی حکومت کا استحقاق ہے۔

پشاور میں پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ تنازعات کا حل تشدد میں نہیں، مذاکرات میں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم اتنے کمزور ہو چکے کہ ہر چیز بندوق اور زبردستی سے کرنا پڑتی ہے، صوبے خیبر پختون خوا اور عوام کو اپنا حق نہیں دیا جا رہا ہے۔