اسرائیلی جارحیت کے باوجود فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز ادا کی

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی پابندیوں اور جارحیت کے باوجود فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز ادا کی ہے۔

فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز ادا کرنے کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔

فلسطینی میڈیا القدس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز ادا کرنے کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں نمازی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز ادا کر رہے ہیں۔