بانیٔ پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شوکاز نوٹس

انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر اڈیالہ جیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کی۔

اس موقع پر خرم شہزاد، عامر محمود کیانی اور جمشید مغل انسداد دِہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔

جج طاہر عباس سِپرا نے استفسار کیا کہ اسد عمر آئے ہیں؟ کہاں ہیں؟

وکیلِ صفائی آمنہ علی نے کہا کہ اسد عمر مقدمے سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔