امریکا میں وزیرِاعظم شہباز شریف کے طے شدہ پروگرامز پر عمل نہ ہو سکا

وزیرِاعظم شہباز شریف کی دورۂ اقوامِ متحدہ کے دوران کچھ مصروفیات کو عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا۔

وزیرِ اعظم کی مصروفیات کی وجہ سے امریکی میڈیا کو انٹرویو اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کا طے شدہ پروگرام منسوخ کرنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کے منتخب افراد سے ملاقات کی منظوری نہیں دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد ہوٹل پہنچے اور وہاں سے روانہ ہو گئے، ان کے ساتھ سفر کرنے والے افراد کا سامان پہلے ہی ایئر پورٹ لے جایا گیا تھا۔