قائمہ کمیٹی کی لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل کی منظوری

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔

چیئرمین محمود بشیر ورک کی زیرصدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا۔

کمیٹی اجلاس میں لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل 2024ء کا جائزہ لیا گیا۔

وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی 2020ء میں قائم کی گئی، یہ اتھارٹی ابھی وزارتِ انسانی حقوق سے وزارتِ قانون انصاف میں آئی ہے۔