لاپتہ امریکی خاتون ہائیکر کی لاش جنوبی افریقا سے مل گئی

جنوبی افریقا کے پہاڑوں میں ہائیکنگ کے دوران لاپتہ ہونے والی ایک امریکی خاتون کی لاش مل گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا سے تعلق رکھنے والی طالبہ بروک شیوورنٹ کیپ ٹاؤن میں ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) میں انٹرن شپ کر رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ طالبہ کی ہفتے کو لاپتہ ہونے کی اطلاع سامنے آئی تھی جب وہ ہائیکنگ کے لیے ٹریکنگ ایپ استعمال کر رہی تھی جس کی اپڈیٹ بند ہو گئی تھی اور طالبہ سے کچھ وقت بعد رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹریکنگ ایپ پر کوئی اپ ڈیٹ نہ ہونے پر طالبہ کے دوستوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔