پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔
یہ ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جس میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے۔
50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
چار دنوں میں تین پلے آف ہوں گے جبکہ فائنل اتوار 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے پیر کے روز پانچ چیمپئن مینٹورز کا اعلان کیا تھا، ان کی ٹیموں اور 15 رکنی اسکواڈز کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔
لائنز اور پینتھرز کے درمیان 16 ستمبر کو ہونے والا میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 9.30 بجے شروع ہوگا جبکہ باقی تمام میچ سہ پہر 3 بجے شروع ہوں گے
لائنز اینڈ پینتھرز کا میچ اس لیے صبح ہوگا تاکہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن اور جنوبی افریقا ویمن کے میچ کو براہ راست نشر کرنے کا موقع مل سکے۔



