ن لیگی رہنما جلسے سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں: بیرسٹر محمد علی سیف

مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جلسہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا تھا۔

بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ کے رہنما جلسے سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں، ن لیگ کے غیر ذمے دارانہ بیانات فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے بانیٔ پی ٹی آئی کے حکم کے آگے سر تسلیم خم کیا، انتشار سے بچنے کے لیے جلسہ ملتوی کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مینڈیٹ چوروں کے غیر ذمے دارانہ بیانات پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔