مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ ہمارے صوبے کو بجلی کے بلز میں ریلیف دینے سے محروم رکھا گیا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا سستی بجلی پیدا کر رہا ہے مگر وفاقی حکومت وہی مہنگی بجلی دے رہی ہے، ایک ایم این اے کے پاس بجلی کے بلز میں کمی کے اعلان کا قانونی اختیار نہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کی بجلی کے اربوں کے بقایا جات ادا کیے جائیں، وفاقی حکومت خیبر پختون خوا کے بقایا جات پر سانپ بن کر بیٹھی ہے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا کہ وفاق نے صرف پنجاب کے لیے قومی خزانہ کھلا رکھا ہے، بجلی ریلیف کے سب سے زیادہ حق دار اور مستحق خیبر پختون خوا کے عوام ہیں۔



