جنگ اب غزہ تک محدود نہیں رہے گی، نئی صف بندی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو اس ظلم کی قیمت چکانا ہوگی، جنگ اب غزہ تک محدود نہیں رہے گی، نئی صف بندی ہوگی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‏اسماعیل ہنیہ نے دنیا کی ظالم ترین طاقتوں کا مقابلہ کیا، اسرائیلی اقدام نے اس پورے خطے کو نئی آزمائش میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صاف نظر آ رہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے بیان میں سوال اٹھایا ہے کہ کیا وقت نہیں آ گیا کہ ظالم کے ہاتھ کو کاٹ ڈالا جائے؟

یاد رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔