جنوبی کوریا کے ایک سیاست دان نے مردوں کی بڑھتی ہوئی خودکشیوں کا ذمہ دار خواتین کو قرار دے دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سیئول سٹی کے کونسلر کم کی ڈک کو مردوں کی خودکشیوں میں اضافے کو معاشرے میں خواتین کے بڑھتے ہوئے واضح کردار سے جوڑنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کم کی ڈک نے کہا تھا کہ گزشتہ سالوں کے دوران ملازمتوں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت نے مردوں کے لیے ملازمت حاصل کرنا اور شادی کے لیے خواتین کی تلاش کو مشکل بنا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک نے حال ہی میں اثر و رسوخ رکھنے والی خواتین کی اکثریت والے معاشرے میں تبدیل ہونا شروع کردیا ہے اور یہ چیز مردوں کی خودکشی کی کوششوں میں اضافے کی ذمہ دار ہوسکتی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے امیر ممالک میں جنوبی کوریا میں خودکشی کی شرح سب سے زیادہ ہے، یہاں خواتین کے ساتھ برابری کے حوالے سے بدترین ریکارڈ بھی ہے۔



