برازیل کا فلسطین کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ مؤثر کرنے کا فیصلہ

برازیل نے فلسطین کے ساتھ کیے گئے اپنے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو فوری طور پر مؤثر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برازیل نے فلسطینی عوام کی حمایت اور اظہارِ یکجہتی کے طور پر فیصلہ کیا، یہ معاہدہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے توثیق کا منتظر تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کا فلسطین کے ساتھ یہ معاہدہ فلسطینی معیشت کو پائیدار اور مستحکم بنانے کے لیے انتہائی اہم ہوگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برازیل نے فلسطینی ریاست کو کئی سال پہلے تسلیم کرلیا تھا جبکہ برازیل نے 2010ء میں فلسطین کو اپنے ہاں سفارت خانہ کھولنے کی اجازت بھی دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل نے فلسطینی ریاست کے ساتھ فری ٹریڈ کا معاہدہ 2011ء میں کیا تھا۔