ملکی سنگین حالات میں نئے سیاسی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے: عشرت العباد

سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا ہے کہ ملکی سنگین حالات میں نئے سیاسی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے۔

منڈی بہاؤالدین میں تقریب سے وڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے دوست سیاستدانوں سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں، جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاکر دوبارہ سیاست میں آنے کا ارادہ کیا ہے، منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔