ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دورانِ عدت نکاح کیس کی سماعت میں بارہ بجے تک کا وقفہ کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا کررہے ہیں، بیرسٹر سلمان صفدر کے معاون وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور عدالت سے درخواست کی کہ سلمان صفدر صاحب راستے میں ہیں، سماعت میں وقفہ کیا جائے۔
جج افضل مجوکا نے کہا کہ ابھی تک ہائیکورٹ سے کوئی ڈائریکشن نہیں آئی، پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ زاہد آصف چودھری ادھر کچہری میں گھوم رہے ہیں، معاون وکیل زاہد آصف نے کہا کہ جب تک ہائیکورٹ کی ڈائریکشن نہیں آتی تب تک کیس کی سماعت نہیں ہونی چاہیے، ایک سینئر کونسل کا دوسرے سینئر کونسل کیلئے بھاگ جانا کے الفاظ استعمال کرنا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے، عدالت نے کیس کی سماعت میں سوا بارہ بجے تک وقفہ کردیا۔



