قومی کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کر گئیں، تدفین آج ہوگی

قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

ٹیسٹ کرکٹر نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ گزشتہ چند ماہ سے بہت بیمار تھیں جو انتقال کر گئی ہیں۔

فواد عالم نے کہا کہ ماں کے جانے کے بعد خود کو بہت ہی زیادہ تنہا محسوس کر رہا ہوں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری والدہ کے درجات بلند فرمائے! آمین۔

نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب فیلکن سٹی نزد ملیر کینٹ میں ادا اور تدفین مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔