انتخابات میں شکست : رشی سونک کا پارٹی کی سربراہی سے دستبرداری کا اعلان

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے برطانیہ کے عام انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئےپارٹی کی سربراہی سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پارٹی شکست کے بعد رشی سونک نے 10 ڈاوئنگ سٹریٹ کے باہر الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہم ڈیلیور نہیں کر پائے، جلد کنگ چارلس کو استعفیٰ پیش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی انتخابات جیت چکی ہے، شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، عوامی توقعات پر پورا نہ اترنے پر معافی مانگتا ہوں ، سرکیئر سٹارمر کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں ، وہ ایک مہذب شخص ہیں،جن کا احترام کرتا ہوں۔