اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور سپین کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز ومبلڈن اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔
رواں سال آسٹریلین اوپن کے چیمپئن اٹلی کے جینک سنر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی میٹیو بیریٹینی کو 6-7(3-7)،6-7(4-7)،6-2 اور 6-7(4-7)سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایک اور میچ میں تین گرینڈ سلام ٹائٹلز کے چیمپئن اور میگا ایونٹ کے دفاعی چیمپئن 21 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کے حریف کھلاڑی الیگزینڈر ووکیک کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7)،2-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔



