آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سیمی فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والی افغانستان کی ٹیم کے کپتان نے جذباتی پیغام جاری کردی ۔
سُپر ایٹ میں آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دینے کے بعد بنگلادیش سے فتح حاصل کرنے والی افغانستان کی ٹیم کو سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
برائن لارا نے ہمیں سیمی فائنل میں پہنچایا، راشد خان
ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی پوری ٹیم 11.5 اوورز میں 56 رنز بناکر آل آوٹ ہوئی، جواب میں جنوبی افریقہ نے 57 رنز کا ہدف 8.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔
میچ کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشدخان نے سوشل میڈیا سائٹس پر پیغام جاری کیا جس میں چار تصاویر شامل تھیں۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے!اس ٹیم میں سے ہر ایک کی طرف سے لڑی جانے والی لڑائی قابل ستائش ہے اور مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔‘
راشد خان نے یہ بھی کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید حوصلہ کے ساتھ واپسی کریں گے۔
انہوں نے چاہنے والوں کی سپورت کا بھی شکریہ ادا کیا، راشد کان نے کہا کہ ’ہر اس شخص کا شکریہ جنہوں نے ہم پر یقین کیا اور لڑائی کو جاری رکھنے میں ہماری مدد کی۔‘
افغانستان کو شکست، جنوبی افریقہ فائنل میں پہنچ گیا
واضح رہے کہ افغانستان نے سپر 8 مرحلے میں ایونٹ کی خطرناک ٹیم آسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست دی تھی، بعد ازاں افغانستان کی ٹیم نے بنگلادیش کو ڈی ایل ایس کے تحت 8 رنز سے شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جس میں اسے جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔



