اسرائیلی فوج نےغزہ کے نصیرات کے علاقے میں کیمپ 2 میں واقع “السردی” مڈل سکول کی عمارت کو براہ راست میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی میں حکومتی ذرائع نے آج صبح اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 32 فلسطینی شہید ہوگئے ، یہ حملہ پٹی کے وسط میں نصیرات میں بے گھر افراد پر کیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے وسطی غزہ میں ’اونروا‘ سکول کے اندر “حماس کے کمپاؤنڈ” کو نشانہ بناتے ہوئے ایک “مہلک” حملہ کیا ہے۔
کواڈ کاپٹر طیاروں نے النصیرات کیمپ کے مشرق میں شاہراہ العشرین کے اطراف میں فائرنگ کی اور المغازی اور البریج کیمپوں کے مشرق میں شدید گولہ باری کے ساتھ رفح شہر کے مغرب میں واقع محلوں کو شدید نشانہ بنایا۔



