وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ ماحولیات پراس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اپنے ماحول کے تحفظ کے لئے ساتھ مل کر کام کریں گے ، یہ انسانوں کی بہتری اور ہمارے سیارے کی بقاء کے لئے ضروری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم ماحولیات پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ پاکستان کا شمار ماحولیاتی تغیرات کے منفی اثرات سے متاثرہ ممالک میں ہے، گزشتہ سالوں میں پاکستان کو سیلاب اور خشک سالی جیسے واقعات کا سامنا کرنا پڑا۔



