قومی ٹیم کے لیگ سپنر ابرار احمد کا پہلی بار امریکی کرکٹ لیگ سے معاہدہ طے پا گیا۔
ابرار احمد کا ایم ایل سی میں سین فرانسسکو یونیکورن کی ٹیم کے ساتھ معاہدہ ہوا جو ان کا پہلی بار کسی امریکی کرکٹ لیگ سے معاہدہ ہے۔
واضح رہے کہ ابرار احمد اس وقت ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہیں اور آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز دو جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا



