یکم جون سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
بڑی عید سے قبل عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ مل گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک کمی ہوسکتی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حتمی فیصلے تک پہنچنے میں آئندہ 2 دن اہم ہیں۔اوگرا کی سمری 31 مئی کو آئے گی جس پر وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ 15 مئی کو حکومت نے پیٹرول 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 88 پیسے سستا کیا تھا۔
اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 273 روپے 10پیسے اور ڈیزل کی قیمت 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہے۔لائٹ ڈیزل 161روپے17پیسے، مٹی کا تیل 173روپے 48 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔



