مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ دوبارہ بھڑک اٹھی، سی ڈی اے کے فائر فائٹرز دوبارہ آگ بجھانے میں مصروف ہو گئے۔
اس سے قبل پاک فوج اور این ڈی ایم اے کے تعاون سے مارگلہ ہلز پر لگی آگ بجھانے کا آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا تھا اور پاک فوج کے ایوی یشن ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آگ کو بجھا دیا گیا تھا۔
فائر فائٹرز کو تیز ہوا کے باعث مارگلہ ہلز پر لگی آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔



