انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 39 پیسے کا تھا۔

انٹر بینک: آج ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟

آج کاروبار کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان نظر آیا جو بعد میں مثبت میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 140 پوائنٹس کے اضافے سے 75 ہزار 347 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 75 ہزار 206 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔