بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ کے پی مقرر

بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کا معاونِ خصوصی مقرر کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق مصدق عباسی وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے معاونِ خصوصی برائے انسدادِ بدعنوانی ہوں گے۔

یاد رہے کہ مصدق عباسی ڈی جی نیب اور بانیٔ پی ٹی آئی کے مشیرِ احتساب بھی رہ چکے ہیں۔