کے پی حکومت نے کرغزستان کی خصوصی پروازوں کیلئے 6 کروڑ جاری کردیے

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کرغزستان کی خصوصی پروازوں کے لیے 6 کروڑ روپے جاری کر دیے۔

ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ 6 کروڑ روپے 2 پروازوں کے لیے جاری کر دیے گئے ہیں، طلبہ کی مزید رجسٹریشن پر مزید فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں کے پھنسے طلبہ بھی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ طلبہ کو واپس لانے کےانتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر دو طیاروں میں 600 طلبہ کی گنجائش ہے۔