وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کرائم کو ہر صورت میں ختم کرنا ہے جس کیلئے پولیس کو تمام وسائل فراہم کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایلیٹ پولیس ہیڈکوارٹرز کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں صوبہ بھر میں امن وامان سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی، ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام شریک ہوئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امن وامان کی صورتحال کے بارے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔



