غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر، مصر، حماس اور امریکا کے مذاکرات

قاہرہ : مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں غزہ جنگ بندی کے لیے قطر، مصر، حماس اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

مصری میڈیا کے مطابق مذاکرات کے لیے اسرائیل نے بھی اپنا وفد قاہرہ بھیجا ہے، امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ولیم برنز بھی قاہرہ میں موجود ہیں۔ مصری میڈیا کا کہنا ہے کہ بات چیت میں حماس کی منظور کردہ تجاویز پر حتمی معاہدہ تشکیل دینے کی کوشش ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی منظور کردہ تجاویز پر حماس اور اسرائیل کا اتفاق نہیں ہوا تھا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی افواج نے غزہ اور مصر کے درمیان فلسطینی سائیڈ پر رفع کراسنگ پر آپریشنل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

گزشتہ برس اکتوبر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے رفح، غزہ میں امداد پہنچانے اور جنگ سے جان بچا کر نکلنے والوں کے لیے واحد راستہ بچا تھا۔