اسلام آباد(آن لائن)وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خوش آیند بات ہے کہ پاکستان میں لا قانونیت کا سلسلہ آج ٹوٹا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے بڑی نا انصافی ہوئی تھی ہماری مخصوص نشستیں دیگر کو دیں۔اب امید ہے کہ یہ نشستیں ہمیں واپس مل جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کے آئین کی پاسداری لا حلف لیا ہے۔وزیراعظم اور صدر کی حلف برداری کی تقریب میں بھی نہیں گیا۔وزیراعظم سے ملاقات مجبوری بھی ہے گورنر کے ساتھ ایسا کوئی کام نہیں۔مجھے نہیں لگتا گورنر سے ملاقات کی ضرورت ہے مجھ سے ملاقات کی ان کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا یہ گورنر راج لگانے کا شوق بھی پورا کرلیں۔یہ کوئی مزاق نہیں کہ عوام کا اتنا بڑا مینڈیٹ ہو اور آپ گورنر راج لگا دیں۔مجھے علم ہے کہ یہ فارم 47 پر مینڈیٹ چوری کر کے حکومت بنی ہے۔انہوں نے ہمشہ ذاتی مفادات کے لئے اسمبلی کا استعمال کیا۔قومی اسمبلی میں ہماری اکژریت میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق اسمبلی میں قانون سازی کرنی ہے۔یہ کوئی ایسا اقدام کریں گے تو خیبرپختونخو کی حکومت اپنا حق لینا جانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ مذاکرات کس سے کرنے ہیں اور کس کے ہاتھ میں حکومت ہے۔اشاروں پر چلنے والوں سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا ہے کہ پاکستان کے لئے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد حکومت نہیں نظریہ اور تبدیلی کی تحریک ہے۔مولانا فضل الرحمان اب حق کی طرف چلنا شروع ہوئے ہیں اچھی بات ہے ۔مولانا صاحب اب تحریک چلا رہے ہیں اچھی بات ہے ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان اب باتوں میں شفافیت لائیں۔9 مئی میں سب سے زیادہ نقصان ہمارا ہواہے۔9مئی کو ہم ہر حلقے میں جلسہ اور ریلی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خوف کا بت تو ہماری پارٹی نے توڑ دیا اب میں کا بت توڑنا ہے ۔ ایک لیڈر جس کی وجہ سے ووٹ ملا ہے وہ بے گناہ جیل میں ہے۔
Load/Hide Comments



