جسٹس بابر ستار کے خط کو توہین عدالت کیس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کاجسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابقجسٹس بابر ستار نے سوشل میڈیا مہم پر چیف جسٹس عامر فاروق کو خط لکھا ہے، خط کو توہین عدالت کیس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کونسا بینچ سماعت کرے گا، آج بینچ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔ کیس کو ڈائری نمبر لگا کر بینچ تشکیل دیا جائے گا۔