ٹھٹھہ (آن لائن) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا۔ ٹھٹہ میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس کی تجویز ابھی سامنے نہیں آئی لیکن اس کی امید کی جا سکتی ہے، پی ٹی آئی کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں، بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو ہم خوش آمدید کہیں گے، 9 مئی کو پشاور میں جے یو آئی کا ملین مارچ ہوگا۔بتایا جارہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کے بعد جے یو آئی ف کے سربراہ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی، اس کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ احتجاجی تحریک کے سلسلے میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر نے پارٹی ارکان سے اہم مشاورت مکمل کی ہے، جس کے بعد سابق سپیکر قومی اسمبلی نے گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطے تیز کر دیئے ہیں، احتجاجی تحریک کے حوالے سے اسد قیصر نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کا عمل مکمل کرلیاہے.
Load/Hide Comments



