اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج پیر کو ہوگی

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج پیر کو ہوگی،چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا شہباز کھوسہ ایڈوکیٹ،بیرسٹر سلمان صفدر اور دیگر پی ٹی آئی وکلاء عدالت کے سامنے پیش ہوں گے، نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز ایڈوکیٹ آج عدالت میں پیش ہونے اور دلائل دینے کے لیے آخری موقع دیاگیاہے۔سابقہ سماعت پرنیب پراسیکیوٹر امجد پرویز ایڈوکیٹ گزشتہ سماعت پر بھی عدالت پیش نہیں ہوئے تھے،درخواست گزار کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے گزشتہ سماعت پر دلائل دیے تھے،نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز ایڈوکیٹ نے دلائل دینے تھے۔